وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 161 of 508

وفا کے قرینے — Page 161

حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ 161 بچیتی ملت ہوئی صدیق کے دم سے اسلام کو شوکت ملی صدیق کے دم سے بوبکر کا جب دور خلافت ہوا آخر رض اللہ نے فاروق کو پھر کر دیا ظاہر ہر چار طرف غلبہ اسلام کی خاطر وہ دین کا خود آپ بنا حافظ و ناصر تاریخی فتوحات ہوئیں عہد عمر میں کیا شرق میں کیا غرب میں کیا بحر میں بر میں بعد اس کے خلافت ہوئی عثمان غنی کی اس دور میں دیں کو ہوئی بھرپور ترقی جب فتح مبیں دین کو اللہ نے بخشی پیدا ہوئے ملت میں منافق بھی عدد بھی ابلیس لعیں اپنی کمیں گاہ سے نکلا اور مفسدوں کو قتل یہ عثمان کے اُبھارا یہ شومی قسمت تھی کہ نیرنگئی قدرت عثمان کو پینا ہی پڑا جام شہادت سانحہ دراصل تھا اس شے کی علامت چھننے کو ہے مسلم سے یہ انعام خلافت