وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 106 of 508

وفا کے قرینے — Page 106

حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ 106 خلافت کی اہمیت حضرت قاضی ظہور الدین اکمل صاحب خلافت موجب اجماع امت ایک رحمت ہے خلافت باعث اعزاز ملت ایک نعمت ہے خلافت ارتقاء نسل انسانی کی صورت ہے مومن صالح الاعمال کی جاوید دولت ہے خلافت میں خداوند دو عالم کی نیابت ہے خلافت میں تمام اقوام عالم کی امامت ہے خلافت لازم و ملزوم شانِ ہر نبوت ہے خلافت بعد میں روشن نشانِ ہر رسالت ہے خلافت ہی سے استحکام احکامِ شریعت ہے خلافت ہی سے قلع و قمع کفر و شرک و بدعت ہے خلافت سے نظام ملت بیضا کی قوت ہے خلافت سے نفاذ امر و نہی ہر حکومت خلافت سر وحدت وجہ تنظیم جماعت ہے یہی روح و رواں وصدق و اخلاص و محبت ہے ہے خلافت ہی میں پوشیدہ مسلمانوں کی رفعت ہے جور و گرداں ہوئے اس سے، مجھے اُن سے شکایت ہے