وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 105 of 508

وفا کے قرینے — Page 105

حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ عنہ یعنی 105 منہاج نبوت پر خلیفوں کا قیام دین احمد کے امانت گیر آ کر دیکھئے راز کیا ہے الوصیت اور تحریک جدید اک نظام ٹو کی یہ تعمیر آ کر دیکھئے کو جو مقدس خواب چشم انبیاء میں تھا نہاں اُس مقدس خواب کی تعبیر آ کر دیکھئے جس کی بنیادوں کو مستحکم مسیحا نے کیا ہو گیا وہ قصر دیں تعمیر آ کر دیکھئے قادیاں جنت نشاں یہ جنت اہل یقیں اس میں کوثر ، اس میں جوئے شیر آ کر دیکھئے جو کرن پھوٹی تھی احمد کی نگاہ ناز سے وه تجلی آج کشور گیر آ کر دیکھئے دشمنوں کی چھاتیوں پر لوٹتے مار سیاه سرسراتا سا رگوں میں تیر آ کر دیکھئے مصلح موعود کی مدحت خود اک اعجاز ہے فیض کے اشعار کی تاثیر آ کر دیکھئے