وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 107 of 508

وفا کے قرینے — Page 107

حضرت خلیفہ مسیح الثانی رضی اللہ عنہ 107 خلافت سے جو پھرتے ہیں ضلالت میں وہ گرتے ہیں خلافت کی اطاعت رپ اکبر کی اطاعت ہے خلافت سے بدل جاتی ہے تقدیر امم جلدی یہ حسب وحی ربانی وہی موعود ساعت ہے خلافت میں بڑے چھوٹے ہوئے چھوٹے بڑے ہونگے اسی دُنیا میں قائم ہونے والی اک قیامت ہے خلافت قدرت ثانی نبوت قدرت اوّل اگر یہ ابتداء کہئے تو وہ انجام امت ہے خلافت سے مسلماں پھر مسلماں ہوتے ہیں اکثر یہ دور خسروی آغاز ہونے کی علامت ہے خلافت سے ہوا فرقان امر حق و باطل میں یہ ہر اسلامی گھر کے واسطے حضن و نظارت ہے خلافت ہی نے گھلیں ، مچھلیاں اس اژدھے کی ہیں بنی آدم کو ڈسن لینا پرانی جس کی عادت ہے خلافت پر تصدق مال و جان مؤمناں ہو گا که دینی دنیوی آثار کی اس سے حفاظت ہے خلافت احمدیہ کا بھی یہ اجماع ہے پہلا بقول اہل حل و عقد مضمونِ وصیّت ہے