وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 90 of 508

وفا کے قرینے — Page 90

حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ 90 یہ تو یوسف ہے کہ بے داغ ہے دامن اس کا جس پہ مٹ جائے گی دنیا وہی صورت ہے یہ اے گرفتارِ نفاق اپنی خبر لے جلدی درک اسفل میں نہ اگر راہ ضلالت ہے یہ کیا ہی خوش بخت ہیں جو سایہ محمود میں ہیں مطمئن رکھتی ہے جو ان کو وہ رحمت ہے یہ رات دن فکر ہے دنیا کی ہدایت کی اسے خدمت خلق اسے کہتے ہیں خدمت ہے یہ کچھ کتابیں جو ادھر اور اُدھر سے لے کر کر لیں تالیف تو کیا وجہ امارت ہے یہ؟ بات تو جب ہے کہ ہو نور ہدایت ان میں ظلمت کفر مٹے ان سے ہدایت ہے یہ پھیلتے جاتے ہیں محمود کے دنیا میں ایاز ہیں قربان اشاعت ہے یہ احمدیت فقر و فاقہ میں غریبی میں بسر کرتے ہیں پھر بھی ہیں تابع فرمان اطاعت ہے یہ سر ہتھیلی پہ لئے پھرتے ہیں اس کے خادم جان و دل اس پہ فدا کرتے ہیں الفت ہے یہ