وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 78 of 508

وفا کے قرینے — Page 78

حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ 78 مکرم نشی منظور احمد صاحب منظور شاہ پوری دشمنی ہم سے ہمارے آشنا کرتے رہیں جس طرح ہو دوستی کا حق ادا کرتے رہیں ان کو اپنی راہ ہے اور ہم کو اپنی راہ ہے وہ جفا کرتے رہیں اور ہم وفا کرتے رہیں ایک نقطہ نے انہیں محرم سے مجرم کر دیا وہ دعا کرتے رہیں اور ہم دعا کرتے رہیں ہم نہ چھوڑیں گے کبھی تہذیب کو ان کیلئے گالیاں دیتے رہیں وہ ہم حیا کرتے رہیں مبر ہے بس انکی اس گندہ دہانی کا جواب صبر وہ جس پر فرشتے مرحبا کرتے رہیں 6 سامنے میدان میں آنے سے گھبراتے ہیں وہ ہم بلاتے ہی رہیں وہ التوا کرتے رہیں صلح مخلوقات سے کیسی کہ ہے خالق سے جنگ کچھ خدا کے واسطے خوف خدا کرتے رہیں کر کے انکار خلیفہ منکر احمد ہوئے ابتدا اس سے ہوئی اب انتہا کرتے رہیں