وفا کے قرینے

by Other Authors

Page 77 of 508

وفا کے قرینے — Page 77

حضرت خلیفة المسیح الثانی رضی اللہ عنہ 77 سر پہ اک بار گراں لینے کو آگے ہو گیا ناز کا پالا ہوا ماں باپ کا طفل حسیں، کر نہیں سکتا کوئی انکار عالم ہے گواہ جو کہا تھا اُس نے آخر کر دکھایا بالیقیں ذات باری کی رضا ہر دم رہی پیش نظر خلق کی پروا نہ کی خدمت سے منہ موڑا نہیں چیر کر سینے پہاڑوں کے قدم اُس کے بڑھے سینہ کوبی پر ہوئے مجبور اعدائے لعیں مکرمہ حضرت سیدہ نواب مبار که بیگم صاحبہ دشمن بنے جو تیرے محبوں کی جان کے وہ خود ہی اپنی جان سے بیزار ہوگئے جھنڈا رہا بلند محمد کے دین کا ذلت جو چاہتے تھے سبھی خوار ہو گئے