اسوہء انسانِ کامل

by Other Authors

Page 128 of 705

اسوہء انسانِ کامل — Page 128

اسوہ انسان کامل 128 رسول اللہ کی قبولیت دعا کے راز رسول کریم نے صحابہ کو دعا کے آداب بھی سکھائے۔ایک دفعہ آپ ایک شخص کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے۔جو چوزے کی طرح کمزور ہو چکا تھا۔رسول کریم نے اس کی حالت بھانپ کر فرمایا کیا تم کوئی خاص دعا کرتے تھے وہ کہنے لگا ہاں میں دعا کرتا تھا کہ اے اللہ تو نے جو سزا مجھے دینی ہے۔آخرت کی بجائے اسی دنیا میں دے لے۔رسول کریم نے فرمایا اللہ پاک ہے تمہیں اس سزا کی برداشت کہاں ہے؟ تمہیں یہ دعا کرنی چاہئے تھی اللَّهُمَّ اتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةٌ وَ فِي الآخِرَةِ حَسَنَةٌ ، وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ اے اللہ ! ہمیں دنیا میں بھی نیکی عطا کر اور آخرت میں بھی۔اور ہمیں آگ کے عذاب سے بچا۔پھر رسول کریم نے اس شخص کے لئے دعا کی اور اسے اللہ تعالیٰ نے شفا عطا فرمائی۔(مسلم) 23 حضرت عبد اللہ بن عمر بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ روزانہ صبح اور شام کچھ دُعائیہ کلمات ضرور پڑھتے تھے۔اُن میں سے ایک دُعا یہ ہے:۔اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَافِيَةَ فِي الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ الْعَفْوَ وَالْعَافِيَةَ فِي دِينِي وَدُنْيَايَ وَأهْلِي وَمَالِى اللَّهُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِي، وَآمِنْ رَوْعَاتِي اللَّهُمَّ احْفَظْنِيْ مِنْ بَيْنِ يَدَيَّ وَمِنْ خَلْفِي وَعَنْ يَمِينِي وَعَنْ شِمَالِي وَمِنْ فَوْقِى، وَأَعُوْذُ بِعَظْمَتِكَ أَنْ أَغْتَالَ مِنْ تَحْتِي - (ابوداؤد )24 اے اللہ ! میں تجھ سے دنیا اور آخرت میں عافیت کا طلبگار ہوں۔مولیٰ ہمیں تجھ سے دین ودنیا، مال وگھر بار میں عفو اور عافیت کا خواستگار ہوں۔اے اللہ ! میری کمزوریاں ڈھانپ دے اور مجھے میرے خوفوں سے امن دے۔اے اللہ ! آگے پیچھے دائیں بائیں اور اوپر سے خود میری حفاظت فرما اور میں تیری عظمت کی پناہ چاہتا ہوں کہ میں نیچے سے کسی مخفی مصیبت کا شکار ہوں۔حضرت ابوامامہ باہلی کہتے ہیں کہ ایک دفعہ ہم نے رسول کریم اللہ سے عرض کیا کہ آپ نے ڈھیر ساری دُعائیں کی ہیں جو ہمیں یا دہی نہیں رہیں۔آپ نے فرمایا کہ میں تمہیں ایک جامع دعا سکھا تا ہوں تم یہ یاد کرلو:۔اللَّهُمَّ إِنَّا نَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِ مَا سَتَلَكَ مِنْهُ نَبِيُّكَ مُحَمَّد صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شَرِّمَا اسْتَعَاذَ مِنْهُ نَبِيَّكَ مُحَمَّد صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنْتَ الْمُسْتَعَانُ ، وَعَلَيْكَ الْبَلاغ - ( ترندی) 25 اے اللہ ! ہم تجھ سے وہ تمام خیر و بھلائی مانگتے ہیں جو تیرے نبی ﷺ نے تجھ سے مانگی اور ہم تجھ سے ان باتوں سے پناہ چاہتے ہیں جن سے تیرے نبی محمد ﷺ نے پناہ چاہی۔تو ہی ہے جس سے مدد چاہی جاتی ہے۔پس تیرے تک دُعا کا پہنچا نا لا زم ہے۔حضرت معاذ بن جبل بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم ایک دفعہ فجر کی نماز میں اتنی تاخیر سے تشریف لائے کہ سورج