اسوہء انسانِ کامل — Page 127
اسوہ انسان کامل 127 رسول اللہ کی قبولیت دعا کے راز آتی ہے کہ وہ ان ہاتھوں کو خالی واپس لوٹا دے۔(ترندی) 16 بعض رشتے اور تعلقات بھی قبولیت دعا کے لئے محرک ہوتے ہیں۔چنانچہ والد کی دعا کے بارے میں آنحضرت نے فرمایا کہ اگر والد اولا د کے خلاف دعا کرے تو اس کی قبولیت میں شک نہیں ہوتا۔( ترمذی 17 ) اسی طرح والدین کی اولاد کے حق میں اور نیک اولاد کی اپنے والدین کے لئے دعا بھی خاص طور پر قبولیت کا رنگ رکھتی ہے۔15۔آنحضرت ﷺ نے امام عادل یعنی مسلمانوں کے نیک اور بزرگ ائمہ کی دعا کے متعلق فرمایا کہ وہ رڈ نہیں کی جاتی اسی طرح نیک اور صالح لوگوں کی دعائیں بھی قبولیت کا خاص مرتبہ رکھتی ہیں۔(ترمندی ) 18 بعض مقامات ایسے ہیں جہاں دعائیں خاص قبول ہوتی ہیں۔16۔قرآن شریف سے معلوم ہوتا ہے کہ حضرت ذکریا کو حصول اولاد کے لئے جب جوش دعا پیدا ہوا تو وہ اپنے محراب ( عبادت کی خاص جگہ ) میں دعا کرنے کے لئے کھڑے ہوئے اور ٹلے نہیں جب تک دُعا قبول نہیں ہوئی۔اسی جگہ ان کو دعا قبول ہو جانے کی خوشخبری بھی عطا کی گئی۔( سورۃ آل عمران: 39,40) 17۔اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو بیت اللہ کے ماحول میں ” مقام ابراہیم پر خاص طور سے عبادات اور دعائیں کرنے کی ہدایت فرمائی۔(البقرہ ) پس یہ دعائیں بھی خاص تاثیر رکھتی ہیں۔18۔رسول کریم نے فرمایا کہ جب بیت اللہ پر نظر پڑے تو جو دعا کی جائے وہ قبول ہوتی ہے۔19۔اسی طرح بیت اللہ میں حجر اسود کے پاس دعا کا خاص موقع ہوتا ہے جہاں رسول کریم نے بہت رو رو کر دعائیں کیں۔( شوکانی )19 20 صفا مروہ اور مشعر الحرام کے پاس بھی رسول اللہ نے دعائیں کیں۔اس جگہ بھی دعا کی خاص قبولیت کا ذکر ملتا ہے۔(نسائی) 20 21۔میدان عرفات کی دعا کو رسول اللہ نے بہترین دعا قرار دیا۔(ترمندی )21 22۔رسول اللہ نے بیت اللہ کے علاوہ دیگر مقامات مقدسہ میں سے بطور خاص مدینہ کی مسجد نبوی اور بیت المقدس کی طرف خاص اہتمام سے سفر کرنے کی اجازت فرمائی۔ان مقامات میں بھی انسان قبولیت دعا کے خاص مواقع حاصل کرسکتا ہے۔( بخاری )22 آداب دعا اور چند جامع دعائیں آداب دعا میں یہ شامل ہے کہ اس سے قبل اللہ تعالیٰ کی حمد وثناء کرنی چاہئے۔سورۃ فاتحہ کے بعد درود شریف پڑھ کر دعا کرنی زیادہ مناسب اور مقبول ہے۔