اسوہء انسانِ کامل

by Other Authors

Page 388 of 705

اسوہء انسانِ کامل — Page 388

اسوہ انسان کامل 388 غزوات النبی میں خلق عظیم که مدینے سے مکے جانے والے تمام رستوں پر پہرے بٹھا دئیے۔(الحلبیہ (56 افشائے راز کا خطرہ لشکر اسلام کی اس خاموش تیاری کے دوران ایک عجیب واقعہ پیش آیا جس سے مکے پر چڑھائی کا راز کھل جانے کا سخت خطرہ پیدا ہو گیا۔ہوا یوں کہ ایک صحابی حاطب بن ابی بلتعہ نے مکہ جانیوالی ایک عورت کے ذریعے قریش کو خط لکھ کر یہ اطلاع بھجوادی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا لشکر تیار ہے۔یہ معلوم نہیں کہاں کا قصد ہے مگر تم اپنا بچاؤ کرلو۔میرا مقصد اس خط سے تم پر ایک احسان کرنا ہے۔اللہ تعالیٰ نے بذریعہ وحی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس مخبری کی اطلاع کر دی۔آپ نے گھوڑ سواروں کا ایک دستہ حضرت علی کے ساتھ اس عورت کے تعاقب میں بھیجا جو یہ خط واپس لے آئے۔رسول کریم نے حاطب کو بلا کر پوچھا تم نے یہ کیا کیا ؟ حاطب نے سچ سچ کہہ دیا کہ یا رسول اللہ میں قریش میں سے نہیں ہوں مگر اس خط کے ذریعے میں قریش پر احسان کرنا چاہتا تھا تا کہ وہ مکے میں میرے گھر بار کی حفاظت کریں۔حضرت عمرؓ اس مجلس میں موجود ہیں وہ کہنے لگے۔یارسول اللہ ! مجھے اجازت دیجئے کہ اس منافق کی گردن اڑا دوں۔مگر جانتے ہو وہ رحیم و کریم رسول کیا خوب جواب دیتے ہیں کہ نہیں نہیں حاطب سچ کہتا ہے اسے کچھ نہ کہو۔حضرت عمر نے عرض کیا یا رسول اللہ اس نے مومنوں کے ساتھ خیانت کی ہے مجھے اس کی گردن مارنے دیجئے۔شفقت بے پایاں حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک طرف عمر کی تختی پر تحمل سے کام لیا تو دوسری طرف حاطب کی معافی کا اعلان کرتے ہوئے فرمایا عمر ! تم جانتے نہیں یہ شخص جنگ بدر میں شامل ہوا تھا اور عرش کا خدا جو اصحاب بدر کے حالات سے خوب واقف ہے اور ان کے حق میں فرماتا ہے اِعْمَلُو اما شِئْتُمْ فَقَدْ وَجَبَتْ لَكُمُ الْجَنَّةَ کہ جو چاہو کرو تمہارے لئے جنت واجب ہے۔یعنی اللہ تعالیٰ نے بدریوں کے دلوں میں گناہ کی ایسی نفرت ڈال دی ہے کہ بالا رادہ ان سے کوئی گناہ نہیں ہو سکتا۔( بخاری )57 اس رؤف و رحیم رسول کی شفقت بے پایاں کا یہ حیرت انگیز نظارہ دیکھ کر حضرت عمر بے اختیار رونے لگے۔ان کی حیرانی بجا تھی کہ اپنی زندگی کے اہم نازک ترین اور تاریخ ساز موٹر پر تو کوئی بھی فاتح اپنے مقصد کی راہ میں حائل ہونے والی کسی بھی روک کو قطعا برداشت نہیں کیا کرتا۔ایسے مواقع پر تو سابقہ خدمات کی بھی کوئی پرواہ نہیں کی جاتی اور آئندہ خطرے سے بچنے کیلئے کم از کم احتیاط یہ بھی جاتی ہے کہ ایسے قومی مجرم کو زیر حراست رکھا جائے لیکن دیکھواس در بار عفوو کرم کی شان دیکھو جس سے حاطب کے لئے بھی مکمل معافی کا اعلان جاری ہوا۔حیرت ناک حکمت عملی مرالظہران کے وسیع میدان میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خداداد فراست کو کام میں لاتے ہوئے جنگی حکمت