اسوۂ رسولﷺ اور خاکوں کی حقیقت

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 33 of 119

اسوۂ رسولﷺ اور خاکوں کی حقیقت — Page 33

ہے۔یہ ہے خنزیر کو قتل کرنے اور صلیبوں کو توڑنے کا مطلب اور دجال سے مقابلے کا مطلب، جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے بیان فرمایا ہے۔آج بھی جیسا کہ میں نے کہا جماعت احمدیہ ہی ہے جو ہر جگہ عیسائیت کا مقابلہ کر رہی ہے۔گزشتہ دنوں ٹی وی پر ایک پروگرام آ رہا تھا شاید جیو یا ARY پر، یا اسی قسم کے کسی ٹی وی پر جو ایشیا سے آتے ہیں تو اس میں ایک علامہ ڈاکٹر اسرار صاحب یہ فرما رہے تھے کہ کیونکہ مسلمان علماء جاہل تھے اور دینی علم بالکل نہیں تھا۔نہ قرآن کا علم تھا ، نہ بائیل کاعلم تھا اور مرزا غلام احمد صاحب قادیانی ایک علمی آدمی تھے، بائبل کا علم بھی رکھتے تھے ، دوسرے مذاہب کا علم بھی رکھتے تھے۔اس وجہ سے انہوں نے اس وقت عیسائیوں کا مقابلہ کیا اور ان کا منہ بند کر دیا۔ان کے الفاظ کا مفہوم کچھ اس قسم کا تھا۔تو بہر حال یہ تو انہوں نے تسلیم کر لیا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہی (جیسا کہ خود آپ نے فرمایا ) دلائل قاطعہ کے ذریعہ سے، مضبوط دلائل کے ذریعہ سے ان کو رد کیا وہ یہ تسلیم کرتے ہیں کہ حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی ہی ہیں جنہوں نے اس وقت عیسائیت کے حملے روکے اور مسلمانوں کو عیسائی ہونے سے بچایا۔آگے وہ اپنی اوٹ پٹانگ مختلف وضاحتیں کر رہے ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے خلاف بھی کچھ بولے کہ میسج نہیں ہو سکتے۔بہر حال یہ تو آج تک مانا جاتا ہے کہ اگر عیسائیت کے مقابلے پر کوئی کھڑا ہوا اور اس کی تعلیم کو دلائل سے رڈ کیا تو وہ ایک ہی پہلوان تھا جس کا نام حضرت مرزا غلام احمد قادیانی ہے۔پس چاہے یہ لوگ آج تسلیم کریں یا نہ کریں لیکن جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے ایک دن ان کو ماننا پڑے گا کہ یہ مسیحی دلائل ہی ہیں جو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے دیئے اور جنہوں نے دجال کا خاتمہ کیا اور آپ ہی مسیح موعود ہیں۔33