اُردو کی کتب (ابتدائی قواعد) — Page 10
اُردو قواعد اسم کی پہلی قسم سوال :: بناوٹ کے لحاظ سے اسم کی کتنی قسمیں ہیں؟ جواب :: بناوٹ کے لحاظ سے اسم کی تین قسمیں ہیں۔(۱) جامد (۲) مصدر (۳) مشتق۔سوال :: اسم جامد کی کیا پہچان (تعریف) ہے؟ جواب :: جامد اسم کی ایسی قسم ہے جس سے کوئی دوسرا لفظ نہیں بنتا۔اور نہ یہ کسی دوسرے سے بنتا ہے۔اور عام طور پر یہ انسانوں، جانوروں، پرندوں اور چیزوں کے نام ہوتے ہیں۔جیسے گائے، بیل، گھوڑا، شیر، چاقو قلم ، مور، ہمالیہ، پہاڑ وغیرہ۔سوال :: اسم مشتق کسے کہتے ہیں؟ جواب :: مشتق کے معنی دوسرے لفظ سے نکلنے کے ہیں۔مثلاً کھانے والا۔کھایا ہوا۔کھانے کی جگہ یہ تینوں مصدری ( یعنی بنیادی ) لفظ سے نکلے ہیں۔اب ہم اس طرح کہیں گے کہ یہ تینوں اپنے مصدر ”کھانا“ سے مشتق ہیں۔سوال :: مصدر کسے کہتے ہیں؟ جواب :: مصدر وہ بنیادی لفظ ہے، جس سے دوسرے الفاظ اپنے مطلب کے بنائے ((1+)