اُردو کی کتب (ابتدائی قواعد) — Page 9
سوال :: حرف کسے کہتے ہیں؟ اُردو قواعد جواب :: حرف ا، ب، پ،ت کو بھی کہتے ہیں۔مگر یہاں جس حرف کا ذکر ہورہا ہے وہ ایسا کلمہ ہے جو اگر اکیلا بولا جائے تو کچھ بھی مطلب سمجھ نہیں آتا۔جیسے” کو “ ” تک“۔” سے“۔وغیرہ۔حروف دو اسموں یا اسم اور فعل کو ملانے کے لئے آتے ہیں۔اور تب ہی ان کا مفہوم سمجھ آتا ہے۔جیسے : گھر سے بازار تک۔زید نے کاشف کو مارا۔ان مثالوں تک سے۔کو۔حروف ہیں۔مشق مندرجہ ذیل جملوں میں سے اسم فعل اور حرف کی شناخت کریں۔(۱) زید نے چاول کھائے۔(۲) عمر کو استاد پڑھاتا ہے۔(۳) خالد نے کہا کہ وہ کل آئے گا۔(۴) محمود کو حامد نے کتاب پڑھائی۔(۵) آدمی گھوڑے پر سوار ہے۔(1) ہاتھی جنگل میں رہتا ہے۔((9))