اُردو کی کتب (ابتدائی قواعد)

by Other Authors

Page 30 of 89

اُردو کی کتب (ابتدائی قواعد) — Page 30

اردو قواعد فعل مضارع اور فعل امر سوال :: فعل مضارع کی کیا تعریف ہے؟ جواب :: عربی زبان میں زمانہ حال اور زمانہ مستقبل کو اکٹھا بیان کیا جاتا ہے۔مثلاً وہ لکھتا ہے یا لکھے گا اکٹھا بیان کرنے کی صورت میں اسے فعل مضارع کہا جاتا ہے۔سوال :: فعل امر کی کیا تعریف ہے؟ جواب :: فعل امروہ فعل ہے، جس کے ذریعہ کسی کام کے کرنے کا حکم دیا جائے مثلاً استاد کسی طالب علم کو کہے : لکھ پڑھ عام طور پر حکم میں طلب کو دیا جاتا ہے اس لئے امر کے صرف چھ صیغے ہیں۔تین مذکر مخاطب اور تین مونث مخاطب کے لئے۔(1) (۲) تو ایک مرد ) کر۔(عزت واحترام کے لئے اس طرح کہا جائے گا ) آپ کریں۔تم (دومرد ) کرو۔عزت واحترام کے لئے اس طرح کہا جائے گا ) آپ دونوں کریں۔((+)