اُردو کی کتب (ابتدائی قواعد) — Page 29
اُردو قواعد علامت صیغہ صیغہ جمع۔مذکر متکلم جمع۔مونث متکلم ہم سب مرد ) لکھیں گے ہم ( سب عورتیں لکھیں گی ۱۵ ۱۶ (1) مشق مندرجہ ذیل عبارت اپنی کاپی میں خوشخط لکھیں ، اور مستقبل کے صیغوں کی شناخت کر کے اس کے نیچے سرخ روشنائی سے نشان لگائیں: ”اے تمام لوگوسن رکھو یہ اس کی پیشگوئی ہے جس نے زمین و آسمان بنایا۔وہ اپنی اس جماعت کو تمام ملکوں میں پھیلا دے گا، اور حجت اور برہان کے رو سے سب پر ان کو غلبہ بخشے گا، وہ دن آتے ہیں بلکہ قریب ہیں کہ دنیا میں صرف یہی ایک مذہب ہوگا، جو عزت کے ساتھ یاد کیا جائے گا ، خدا اس مذہب اور اس سلسلہ میں نہایت درجہ اور فوق العادت برکت ڈالے گا اور ہر ایک کو جو اس کے معدوم کرنے کا فکر رکھتا ہے نامرا در کھے گا۔اور یہ غلبہ ہمیشہ رہے گا۔یہاں تک کہ قیامت آجائے گی۔“ (تذکرۃ الشهادتین صفحه ۶۴ روحانی خزائن جلد ۲۰ صفحه ۶۶) (۲) ہر طالب علم اپنی اپنی کاپی میں ایسی عبارت لکھے جس میں کم از کم دس مرتبہ مستقبل کا صیغہ آیا ہو۔(۲۹)