اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 110
+11 اُردو کی کتاب چهارم عمل میں آیا اس تنظیم میں پندرہ سے چالیس سال تک کی عمر کے احمدی نوجوانوں کا شامل ہونا لازمی ہے اس تنظیم کا ہر رکن خادم کہلاتا ہے اس تنظیم کا ماٹو یہ ہے: قوموں کی اصلاح نو جوانوں کی اصلاح کے بغیر نہیں ہوسکتی۔“ مجلس اطفال الاحمدية مجلس خدام الاحمدیہ کی زیر نگرانی سات سے پندرہ سال تک کی عمر کے احمدی بچوں کی ایک الگ تنظیم مجلس اطفال الاحمدیہ کے نام سے قائم ہے جس کا ہر رکن طفل کہلاتا ہے۔نوجوانوں کی ذہنی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے کیلئے ان کے بھی کئی ایک شعبے ہیں جن میں تعلیم و تربیت، اصلاح وارشاد، خدمت خلق ، وقار عمل وغیر ہ شامل ہیں۔ہر خادم جو برسر روزگار ہے سو روپیہ پر ایک روپیہ چندہ ادا کرتا ہے جبکہ طلباء کے لئے الگ شرح مقرر ہے اس کے مطابق ماہوار چند مجلس وصول کیا جاتا ہے۔مجلس اطفال الاحمد یہ اپنا الگ چندہ جمع کرتی ہے جس کی شرح ایک روپیہ ماہوار ہے۔(دینی نصاب صفحہ ۲۸۳)