اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 109
اُردو کی کتاب چهارم پندرہ سال سے زائد کی ہر احمدی خاتون اس کی ممبر ہے۔آٹھ سے پندرہ سال کی احمدی لڑکیاں ناصرات الاحمدیہ کی ممبر ہوتی ہیں جو لجنہ اماءاللہ تنظیم ہی کی ایک شاخ ہے۔جہاں تین ممبرات موجود ہیں وہاں یہ نظیم قائم کی جاتی ہے۔اپنی اپنی جگہوں پر ممبرات مختلف دینی روحانی شعبوں مثلاً خدمت خلق ، تبلیغ تعلیم و تربیت کے تحت کام کرتی ہیں۔اس تنظیم کا اپنا چندہ۔چندہ ممبری کہلاتا ہے جو آمد پر ایک فیصد کے حساب سے ادا کرنا ہوتا ہے جن کی کوئی باقاعدہ آمد نہ ہو وہ اپنی توفیق کے مطابق ادا کر سکتی ہیں جبکہ ناصرات کم از کم ایک روپیہ ماہانہ چندہ ادا کرتی ہیں۔مجلس انصاراللہ : یہ احمدی بزرگوں کی تنظیم ہے۔چالیس سال سے اوپر تمام مرد حضرات اس تنظیم کے ممبر ہیں۔حضرت مصلح موعودؓ نے اس کی بنیاد رکھی اس تنظیم کے ممبر انصار اللہ کہلاتے ہیں اس تنظیم کو دوحصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔۴۰ سال سے ۵۵ سال تک کے انصار صف دوم اور ۵۵ سال سے اوپر کے انصار صف اول میں شامل ہیں۔اس میں بھی مالی نظام جاری ہے اور ہر ناصر ہر سورو پہیہ پر ایک روپیہ چندہ ادا ہر روپیہ کرتا ہے۔مجلس خدام الاحمدیہ: یہ احمدی نوجوانوں کی روحانی تنظیم ہے جس کا قیام ۱۹۳۸ء کے اوائل میں 1۔9