اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 60 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 60

اُردو کی کتاب چهارم میری طرف جھکا دیا پس تمہیں میری فرمانبرداری ضروری ہے۔“ ۱۹۱۰ ء میں آپ گھوڑے سے گر گئے اور بہت چوٹیں آئیں۔علالت کا سلسلہ طویل ہو گیا اس دوران ایک مرتبہ آپ نے وصیت تحریر فرمائی یعنی خلیفہ محمود اس سے ظاہر ہے کہ آپ اپنے بعد صاحبزادہ مرزا محمود احمد صاحب کو خلیفہ نامزد کرنا چاہتے تھے۔آپ نے اپنی علالت کے دوران حضرت صاحبزادہ موصوف کو اپنی جگہ امام الصلوۃ مقرر فرمایا۔یوں بھی آپ ان کی بہت تعظیم و تکریم کرتے تھے اور بر ملا اس امر کا اظہار کرتے تھے کہ اپنے تقوی وطہارت اطاعت امام اور تعلق باللہ میں ان کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔حضرت خلیفہ امسیح الاوّل رضی اللہ عنہ کا سب سے بڑا یہی کارنامہ ہے کہ آپ نے خلافت کے نظام کو مضبوطی سے قائم کر دیا اور خلافت کی ضرورت و اہمیت کو جماعت کے سامنے بار بار پیش کر کے اس عقیدہ کو جماعت میں راسخ کر دیا کہ خلیفہ خدا ہی بناتا ہے۔انسانی منصوبوں سے کوئی شخص خلیفہ نہیں بن سکتا۔خلافت کے الہی نظام کو مٹانے کیلئے منکرین خلافت نے جو فتنہ و فساد برپا کیا اور لوگوں کو