اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 59 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 59

اُردو کی کتاب چهارم سرکردہ ممبر تھے ابتداء سے ہی مغربیت زدہ تھے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں ہی ان کی یہ خواہش تھی کہ جماعت کا نظام اسی رنگ میں چلائیں جیسے دنیاوی انجمنیں چلاتی ہیں۔اسی وجہ سے وہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی زندگی میں ہی لنگر خانہ کے انتظام اور سلسلہ کے دوسرے کاموں پر اعتراض کرتے رہتے تھے اور اخراجات کے بارے میں حضور علیہ السلام کی ذات پر بھی نکتہ چینی کرنے سے گریز نہیں کرتے تھے۔حضور علیہ السلام کی زندگی میں تو ان کی کچھ پیش نہیں گئی لیکن حضرت خلیفہ اول کی زندگی میں انہوں نے پر پرزے نکالنے شروع کئے۔خلافت کے دور میں جو پہلا جلسہ سالانہ دسمبر ۱۹۰۸ء میں ہوا اس میں ایسی تقاریر کا انتظام کیا جس سے مقصود جماعت میں یہ خیال پیدا کرنا تھا کہ دراصل صدر انجمن احمد یہ ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی جانشین اور خلیفہ ہے لیکن حضرت خلیفہ اول نے ان خیالات کی تردید کرتے ہوئے ضرورت خلافت اور اطاعت خلیفہ پر زور دیا اور فرمایا: " تم نے خود میری بیعت نہیں کی بلکہ میرے مولیٰ نے تمہارے دلوں کو ۵۹