اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 61 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 61

اُردو کی کتاب چهارم ورغلانے اور اپنا ہم خیال بنانے کی جو کاروائیاں کی گئیں آپ نے ان کا تاروپود بکھیر کر رکھ دیا۔وفات: غرض آپ اپنی خلافت کے سارے دور میں جہاں قرآن کریم و احادیث نبوی کے درس و تدریس میں منہمک اور کوشاں رہے وہاں خلافت کے مسئلہ کو بار بار تقریروں اور خطبات میں واضح کیا یہاں تک کہ جماعت کی غالب اکثریت نے اس حبل اللہ کو مضبوطی سے پکڑ لیا علالت کے دوران خفیہ ٹریکٹوں کی اشاعت نے آپ کو بہت دُکھ پہنچایا اور آپ کی صحت پر بہت برا اثر ڈالا۔بالآخر آپ نے ۱۳ مارچ ۱۹۱۴ء بروز جمعہ داعی اجل کو لبیک کہا اور اپنے مولائے حقیقی سے جاملے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ : (از دینی نصاب صفحه ۲۴۰) ۶۱