اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 29 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 29

سبق نمبر : ۶ اُردو کی کتاب چهارم حضرت علی کرم اللہ وجہہ رضی اللہ عنہ ابتدائی زندگی: عہد خلافت ۶۵۶ تا ۶۶۱ء حضرت علی کرم اللہ وجہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے چا ابو طالب کے فرزند تھے۔بعثت نبوی سے قریباً آٹھ برس پہلے مکہ میں پیدا ہوئے۔والدہ کا نام فاطمہ تھا۔حضرت ابو طالب کثیر العیال تھے جس سال مکہ میں قحط پڑا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم حضرت علی کو اپنے گھر لے آئے۔جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دعویٰ نبوت کیا تو بچوں میں سب سے پہلے حضرت علی ایمان لائے اس وقت اُن کی عمر تقریبا دس سال تھی۔جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ کی طرف ہجرت کے لئے گھر سے نکلے اس وقت حضرت علی آپ کی چارپائی پر سو گئے تا کہ دشمن کو یہی گمان ہو کہ حضور وہیں ہیں اور وہ حضور کا تعاقب نہ کریں۔اس سے حضرت علی کی جاں نثاری اور شجاعت کا بھی پتہ لگتا ہے۔کچھ عرصہ بعد حضرت علی بھی ہجرت کر کے مدینہ چلے گئے۔۲ ہجری میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی ۲۹