اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 30
اُردو کی کتاب چهارم صاحبزادی حضرت فاطمہ کا نکاح آپ سے کر دیا۔اس طرح آپ کو نبی اکرم کے داماد ہونے کا شرف حاصل ہوا۔عہد خلافت : حضرت عثمان کی شہادت کے بعد آپ خلیفہ منتخب ہوئے۔اس وقت حالات بہت نا موافق تھے۔عوام کا مطالبہ تھا کہ حضرت عثمان کے قاتلوں سے بدلہ لیا جائے۔حضرت طلحہ اور زبیر بھی اسی خیال کے مؤید تھے لیکن حضرت علی محسوس کرتے تھے کہ باغیوں کا اس وقت بہت زور ہے جب تک امن وسکون نہ ہو حکومت کیلئے قصاص کی کاروائی کرنا بہت مشکل ہے۔حضرت طلحہ اور حضرت زبیر جیسے ذی اثر صحابہ فوری بدلہ لینے کے بڑے حامی تھے حضرت عبد اللہ بن عمرؓ نے انہیں بہت سمجھایا کہ خلیفہ وقت کے خلاف کھڑا ہونا مناسب نہیں لیکن انہوں نے اس نصیحت کی کوئی قدر نہ کی۔جنگ جمل : حضرت عائشہ کو حالات کا پوری طرح علم نہ تھا وہ بھی اس امر کی تائید میں تھیں کہ قاتلین عثمان سے فوری انتقام لیا جائے۔حضرت علیؓ نے بہت کوشش کی کہ رض ۳۰