اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 159
اُردو کی کتاب چهارم چاہا تو میں جلسہ سالانہ پر بتاؤں گا کہ میں نے کیا پایا۔(سیر روحانی صفحہ ۵) جلسہ سالانہ ۱۹۳۸ء سے آپ نے تقاریر کا سلسلہ شروع کیا جو وقفے وقفے سے ۱۹۵۸ء تک جاری رہا۔آپ نے جن سولہ مادی اشیاء کا مشاہدہ کیا تھا، اس کے مقابل پر عالم روحانی میں ان کے مشابہ اور مماثل امور کو نہایت وجد آفریں پیرایہ میں بیان فرمایا۔بارہ تقاریر کا یہ مجموعہ سیر روحانی کے نام سے شائع ہو چکا ہے۔اس قلعہ کو دیکھنے کے بعد ہمارا قافلہ سڑک عبور کر کے بادشاہ غیاث الدین تغلق کی قبر کو دیکھنے گیا اس بادشاہ کے بارے میں سیدنا حضرت اصلح الموعود لمصل فرماتے ہیں: حضرت نظام الدین صاحب اولیاء جو دتی کے ایک بہت بڑے بزرگ گزرے ہیں ان کے زمانہ کا بھی ایک بادشاہ غیاث الدین تغلق ان کا مخالف ہو گیا۔وہ اس وقت بنگال کی طرف کسی جنگ پر جارہا تھا اس نے کہا کہ جب میں واپس آؤں گا تو انہیں سزا دوں گا ان کے مریدوں نے یہ بات سنی تو وہ بڑے گھبرائے اور انہوں نے شاہ صاحب سے آکر کہا کہ حضور جولوگ شاہی دربار میں رسوخ رکھتے ہیں اگر ان کے ذریعہ بادشاہ کے پاس سفارش ہو جائے تو بہتر ہوگا۔آپ نے فرمایا ہنوز دلی دور است۔ابھی اس نے لڑائی کے لئے جانا ہے اور پھر دشمن سے جنگ کرنی ہے ابھی سے کسی فکر کی کیا ضرورت ہے۔جنگ میں فتح ۱۵۹