اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 160
اُردو کی کتاب چهارم حاصل کر کے غیاث الدین تغلق واپس دہلی کے لئے روانہ ہوا اور شہر کی فصیل تک پہنچ گیا تو تب بھی شاہ صاحب نے فرمایا ہنوز دلی دور است ابھی تو فصیل کے باہر ہے اندر تو داخل نہیں ہوا کہ ہمیں گھبراہٹ ہو۔اسی رات ولی عہد نے فتح کی خوشی میں ایک بہت بڑی دعوت کی اور شاہانہ جشن منایا۔ہزاروں لوگ اس دعوت اور رقص وسرور کی محفل میں شریک ہوئے ولی عہد نے اس دعوت کا انتظام ایک بہت بڑے محل کی چھت پر کیا تھا، چونکہ چھت پر بہت زیادہ لوگ اکٹھے ہو گئے تھے اس لئے اچانک چھت نیچے آگری اور بادشاہ اور اس کے رفقاء سب دب کر ہلاک ہو گئے۔صبح جب بادشاہ کی موت کی خبر آئی تو انہوں نے کہا کیا میں نے تمہیں نہیں کہا تھا کہ : " ہنوز دلی دور است ( تفسیر کبیر جلد افلم صفحه ۳۶، ۳۷) ہمایوں کا مقبرہ: اس مقبرہ میں دوسرے مغل بادشاہ نصیر الدین ہمایوں کی قبر ہے جن کی حکومت ۱۵۳۰ء تا ۱۵۵۶ء رہی۔اس مقبرہ میں مغلیہ خاندان کے کئی بادشاہوں نیز شہزادوں کی بھی قبریں ہیں۔اس مقبرہ پر نہایت خوشنما اور عظیم الشان عمارت ہے جس میں چاروں طرف خوبصورت باغ ہے۔چاروں طرف نہریں ہیں جو کسی زمانہ میں پانی سے بھری رہتی تھیں۔یہ عمارت سرخ رنگ کے پتھر سے تعمیر کی گئی ہے۔گنبد نہایت خوبصورت سنگ مرمر سے بنا ہوا ہے اس کی چھت کی بلندی ۱۶۰