اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 132 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 132

اُردو کی کتاب چهارم پڑی۔میں اس کام کی اہمیت کے پیش نظر دوڑتا ہوا اور دعا کرتا ہؤا گارڈ کے ڈبے تک جا پہنچا اور بڑے الحاح سے اُسے کہا کہ مجھے بہت ضروری کام ہے گاڑی ذرا روکیں یا آہستہ کریں تاکہ میں سوار ہو جاؤں۔میں اسی طرح گاڑی کے ساتھ ساتھ دوڑتا جاتا تھا اور اللہ تعالیٰ سے بڑے تضرع سے دعا کر رہا تھا کہ پلیٹ فارم ختم ہو گیا اور گاڑی بھی زیادہ تیز ہوگئی۔میں سخت مایوس اور رنجیدہ ہوا یہ کام سلسلہ کا تھا مجھ سے جہاں تک ہوسکا میں نے کوشش کی اور نہایت عاجزی سے اللہ تعالیٰ کے حضور بھی عرض کرتا رہا لیکن اس نے میری التجا کو نہ سُنا اور میری دُعا کو جونہایت اہم مقصد کے لئے تھی منظور نہ فرمایا اب میں کیا کرتا۔مجھے سخت درد اور دکھ محسوس ہورہا تھا اسی حالت میں میں پلیٹ فارم پر بیٹھ گیا۔ایک شخص نے مجھے اس طرح دیکھ کر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ کو کہاں جانا تھا افسوس ہے کہ آپ گاڑی سے رہ گئے۔میں نے کہا کہ مجھے ایک نہایت ضروری کام کے لئے حافظ آباد پہنچنا تھا۔اس نے کہا کہ حافظ آباد جانے والی گاڑی تو وہ سامنے کھڑی ہے اور چند منٹ میں روانہ ہوگی جس ریل گاڑی کے پیچھے آپ بھاگ رہے تھے وہ تو لاہور ۱۳۲