اُردو کی کتب (کتاب چہارم)

by Other Authors

Page 133 of 189

اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 133

اُردو کی کتاب چهارم جارہی تھی۔جونہی میں نے یہ بات سنی میرے شکوہ و شکایت کے خیالات جذبات تشکر سے بدل گئے۔میں نے حافظ آباد جانے والی گاڑی میں سوار ہو کر خدا تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر ادا کیا کہ کس طرح اس نے میری دعا کو جو میرے لئے بہت ہی نقصان دہ تھی اور جس کے قبول ہونے کے لئے میں تضرع سے درخواست کر رہا تھا ، رڈ کر کے مجھے تکلیف اور نقصان سے بچالیا۔اگر میری دعا قبول ہو جاتی اور میں اس گاڑی میں سوار ہو جاتا جو میں غلطی سے حافظ آباد جانے والی سمجھ رہا تھا جو دراصل لاہور جانے والی تھی تو میں بر وقت حافظ آباد نہ پہنچ سکتا اور نقصان اُٹھاتا۔اس واقعہ سے مجھے اللہ تعالیٰ نے سمجھایا کہ دعاؤں کے رڈ ہونے میں بعض دفعہ اللہ تعالیٰ کی خاص مصلحتیں کارفرما ہوتی ہیں جو سراسر انسان کے فائدہ کے لئے ہوتی ہیں جن کو انسان اپنے ناقص علم کی وجہ سے نہیں سمجھت اور نہ اللہ تعالیٰ کی رحمت ہر وقت دنیا پر اپنا سایہ کئے ہوئے ہے۔(بحوالہ حیاۃ قدسی حصہ چہارم صفحہ ۱۸) ۱۳۳