اُردو کی کتب (کتاب چہارم) — Page 131
سبق نمبر : ۷ اُردو کی کتاب چهارم دُعا کے قبول نہ ہونے کی صورت میں حکمت الہی حضرت مولانا غلام رسول صاحب را جیکی سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جلیل القدر صحابی تھے۔آپ را جیکی ضلع گجرات مغربی پنجاب پاکستان کے رہنے والے تھے۔آپ تحریر فرماتے ہیں:۔ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ میں ایک مناظرہ میں شرکت کے لئے لاہور سے بعزم حافظ آباد (ضلع گوجرانوالہ ) رات کے وقت روانہ ہوا۔حافظ آباد کے لئے گاڑی سانگلہ ہل جنکشن سے تبدیل ہوتی تھی۔میرے پاس کافی سامان تھا جب لاہور والی گاڑی سانگلہ ہل پہنچی تو تین چار بجے کا وقت تھا اتفاق سے کوئی قلی نہ مل سکا میں نے پلیٹ فارم پر اتر کر دریافت کیا کہ حافظ آباد جانے والی گاڑی کب روانہ ہو گی۔ایک شخص نے بتایا کہ وہ گاڑی سامنے کے پلیٹ فارم پر تیار کھڑی ہے اور روانہ ہونے والی ہے میں اپنا سامان خود ہی اٹھا کر افتاں و خیزاں پلیٹ فارم کی سیٹرھیوں پر چڑھا۔ابھی دوسرے پلیٹ فارم پر نیچے اترا ہی تھا کہ گاڑی چل د ۱۳۱