اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 86
سبق نمبر : ۲۶ : اُردو کی کتاب سوم : اید پسن EDISON ۱۹۳۱-۱۸۴۷ عصر حاضر کی ایجادات کے موجدین میں سے ایڈیسن کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔وہ امریکہ کے ایک غریب گھرانے کا نو جوان تھا جو ۱۸۴۷ء میں پیدا ہوا۔اس کے والدین انتہائی غریب و نادار تھے۔گزر بسر بڑی مشکل سے ہوتی تھی۔اسی فقر و فاقہ نے ایڈیسن کو بچپن سے ہی اخبار بیچنے پر مجبور کر دیا۔روزانہ پریس سے اخبار خرید لیتا اور ریلوے اسٹیشن پر فروخت کرتا اور جب گاڑی آتی اُس پر سوار ہو کر اُس میں فروخت کرتا اور جہاں گاڑی رکتی اس اسٹیشن پر بھی اخبار فروخت کرتا۔اخبار فروخت کرنے کے ساتھ اُسے بجلی کی تاروں اس کے آلات اس کے نظام پر غور کرنے اور دیکھنے کا بھی بہت شوق تھا۔ایک روز اپنے معمول کے مطابق وہ اسٹیشن پر اخبارات فروخت کر رہا تھا کہ اچانک اُس نے دوسال کے ایک بچے کو دیکھا جو کہ ریلوے پٹڑی پار کرنے لگا تھا کہ اس اثنا میں دوسری طرف ۸۶