اُردو کی کتب (کتاب سوم)

by Other Authors

Page 87 of 111

اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 87

: اُردو کی کتاب سوم : سے ایک تیز رفتار مال گاڑی آگئی۔ایڈیسن نے فورا وقت کی نزاکت کو محسوس کر لیا۔اُس نے بچے کی طرف تیز دوڑ لگائی اور اُسے باز کی طرح اُچک کر دوسری طرف پار ہو گیا مگر اس کوشش میں اس کی ایڑی شدید زخمی ہوگئی۔یہ بچہ ایک مالدار اسٹیشن ماسٹر کا تھا اس نے ایڈیسن کو کوئی بڑا انعام دینا چاہا اور اس نے ایڈیسن سے اس بارے میں پوچھا ایڈیسن نے جواب میں کہا کہ مجھے بجلی کے بارے میں علم کے حصول کا شوق ہے۔چنانچہ اُس متمول انسان نے اس کی تعلیم کے تمام اخراجات خوشی خوشی برداشت کئے اور اس نے بڑی محنت اور جاں فشانی سے علم حاصل کیا اور ایسی ایجادات کیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔اس کی ایجادات میں سے بجلی کا بلب اور فونوگراف قابل ذکر ہیں۔ان سے مخلوق خدا کو بے انتہا فائدہ ہوا۔ہر گھر میں رات کو جلنے والا بلب ایڈیسن ہی کا مرہون منت ہے۔بہر حال ہر انسان کی طرح اُسے بھی ایک دن اس دُنیا سے جانا تھا۔چنانچہ ۱۹۳۱ء میں وہ اس جہانِ فانی سے اپنی یادیں پیچھے چھوڑتا ہوا ہمیشہ کے لئے کوچ کر گیا۔AL