اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 71
: اُردو کی کتاب سوم : بجائے تلوار نیزہ اور گھوڑ اخرید کیا سر پر عمامہ باندھا اور مہاجرین کے لشکر میں جا کر شامل ہو گئے وہاں سے میدانِ جنگ میں پہنچے اور داد شجاعت دینے لگے۔ایک موقعہ پر گھوڑا کچھ اڑا تو نیچے اُتر آئے اور پا پیادہ تیغ زنی کرنے لگے حتی کہ درجہ شہادت پایا۔اور نو عروس سے ہم آغوش ہونے کی بجائے عروس شیخ سے ہمکنار ہوئے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کوخبر ہوئی تو لاش پر تشریف لے گئے آپ کا سر گود میں رکھ لیا اور دعا کی اور تمام سامان مرحوم کی بیوی کے پاس بھجوا دیا۔یہ واقعہ کسی حاشیہ آرائی یا تبصرہ کا محتاج نہیں۔وہ نوجوان جو خدمت دین کے لئے بلائے جاتے ہیں انہیں اس پر غور وفکر کرتے رہنا چاہئے۔مسلم نو جوانوں کے سنہری کارنامے صفحہ ۲۲)