اُردو کی کتب (کتاب سوم)

by Other Authors

Page 70 of 111

اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 70

سبق نمبر : ۲۱ : اُردو کی کتاب سوم : جہاد فی سبیل اللہ پچھلے سبق میں آپ نے حضرت سعد الاسود کے بارے میں پڑھا کہ انہیں حصول رشتہ میں سخت مشکلات پیش آئی تھیں اور آخر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تجویز پر حضرت عمرو بن وہب کی لڑکی نے آپ کے ساتھ رشتہ منظور کر لیا تھا۔ہر شخص بآسانی اندازہ کر سکتا ہے کہ ایک ہمہ صفت منصفہ پاکباز لڑکی کے ساتھ اس قدر تگ و دو اور کوشش کے بعد رشتہ میں کامیابی ان کے لئے کس قدر مسرت کا موجب ہوئی ہوگی۔اور کس طرح ان کا دل امنگوں اور آرزؤوں سے لبریز ہوا ہوگا تقریب رخصتانہ کی تکمیل کے سلسلہ میں آپ بیوی کے لئے بازار سے تحائف خریدنے کے لئے نکلے اور عین اس وقت کہ آپ نہایت خوش آئند خواب پورا ہوتا دیکھنے کے سامان فراہم کرنے میں مصروف تھے مناد کی آواز سنی جو کہہ رہا تھا کہ اے خدا تعالیٰ کے سپاہیو جہاد کے لئے سوار ہو جاؤ اور جنت کی بشارت پاؤ اس آواز کا کان میں پڑنا تھا کہ تمام ولولے سرد پڑ گئے جہاد کا جوش رگوں میں دوڑنے لگا اور نو عروس کے ساتھ شادی کا خیال ہی دل سے نکل گیا اسی روپیہ سے تحائف کی