اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 83
سبق نمبر : ۲۵ : اُردو کی کتاب سوم : حقیقت معلوم کرنے کا انوکھا طریق ایک دفعہ کا واقعہ ہے کہ ایک شخص کی دو بیویاں تھیں اور دونوں کا ایک ایک بیٹا تھا۔ایک کی عمر تقریبا چھ ماہ دوسرے کی آٹھ ماہ ہوگی۔وہ دونوں بچوں سے بہت محبت کرتا تھا۔وہ ایک طویل سفر پر جا رہا تھا اس لئے دونوں بیویوں کو تاکید کی کہ بچوں کا خاص خیال رکھیں کیونکہ وہ جس جگہ رہائش پذیر تھا وہ جنگل کا علاقہ تھا اور جنگل میں خونخوار درندوں کی بہتات تھی۔اس آدمی کے روانہ ہونے کے بعد ایسا اتفاق ہوا کہ ایک دن بڑی بیوی کے لڑکے کو خونخوار بھیٹر یا اٹھا کر لے گیا اس بڑی بیوی نے فورا چھوٹی بیوی کا لڑکا گود میں اٹھالیا اور کہنے لگی یہ میرا بیٹا ہے، تیرے مٹے کو بھیٹر یا اٹھا کر لے گیا ہے چھوٹی بیوی چیختی چلاتی رہی کہ یہ میرا بیٹا ہے مگر اُس کی کوئی نہیں سن رہا تھا۔کوئی گواہ بھی نہ تھا جس نے یہ منظر دیکھا ہو۔یا دونوں بچوں کو پہچانتا ہو۔جب یہ جھگڑا کسی طرح بھی حل ہوتا نظر نہ آیا تو چھوٹی بیوی حضرت b داؤد علیہ السلام (۱۰۳۷-۹۷۰ ق م) کے پاس فریاد لے کر گئی اور بچہ دلوانے کی ۸۳