اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 82
اُردو کی کتاب سوم : جگہ کوئی اور ہوتا تو شاید اس مشکل امتحان میں ثابت قدم نہ رہ سکتا۔مگر آپ جو صداقت مجسم تھے اپنے موقف پر نہایت استقلال کے ساتھ قائم رہے اور اپنے وکلاء کے مشورہ کو قبول نہ فرما کر عدالت میں صحیح صحیح بیان دیا۔الفاظ اور ان کے معانی لکھیں نیز جملوں میں استعمال کریں۔مطبع - بطلان - افروختہ نظبر - بجز - دروغ گوئی - راستی جوابات لکھیں: اظہار دینا۔رہائی۔مدعی۔بلا توقف-محصول- نج کی بات (۱) یہ مقدمہ کس سنہ میں اور کس جگہ دائر کیا گیا؟ (۲) جو جرم عائد کیا گیا تھا اس کی تفصیل لکھیں۔(۳) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وکیل نے کیا مشورہ دیا۔(۴) حاکم عدالت نے حضور سے کیا سوال کیا ؟ (۵) حضور کا کیا جواب تھا؟ :: تمرین :: (1) اس سبق کو خوشخط اپنی کاپی میں لکھیں۔(۲) استاد املا لکھوائے۔(۳) طلباء اس سبق کو اپنے الفاظ میں لکھیں۔(۴) پنجاب کا ایک نقشہ بنا کر قادیان، گورداسپور اور امرتسر کی نشاندہی کریں۔۸۲