اُردو کی کتب (کتاب سوم)

by Other Authors

Page 62 of 111

اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 62

: اُردو کی کتاب سوم : کچھ سہارا ہو جاتا۔اب یہ سب اصحاب صفہ آئیں گے تو میرے لئے خاک بچے گا۔مگر خیر میں اٹھا اور سب صفہ والوں کو اندر گھر میں بلالا یا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے ابو ہریرہ اب تم ان سب کو یہ دودھ پلاؤ میں نے وہ پیالہ لیا اور ایک آدمی کو دیا اس نے پیٹ بھر کر دودھ اس میں سے پیا اور پھر وہ پیالہ مجھے واپس دے دیا۔میں نے دوسرے شخص کو وہ پیالہ دیا اس نے اپنا پیٹ بھر کر مجھے واپس کیا اسی طرح ایک ایک کر کے میں دیتا جاتا تھا اور وہ لوگ سیر ہوکر مجھے پیالہ واپس کرتے جاتے تھے جب سب پی چکے تو میں نے وہ پیالہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بڑھایا۔آپ اسے ہاتھ میں لے کر مسکرائے اور مجھے سے فرمانے لگے کہ اب فقط تم اور میں باقی رہ گئے ہیں میں نے کہا ہاں یا رسول اللہ۔آپ نے فرمایا بیٹھ جاؤ اور اسے پیو۔میں نے تعمیل حکم کی اور جتنی خواہش تھی پی لیا۔آپ نے پھر کہا اور پیو۔میں نے اور پیا۔آپ نے پھر کہا اور پیو میں نے بمشکل اور کچھ پیا اور عرض کیا کہ اب میرے پیٹ میں ذرہ جگہ باقی نہیں رہی۔اس پر آپ نے وہ پیالہ خود لے لیا اور بسم اللہ اور الحمد للہ پڑھ کر باقی بچا ہوا نوش فرمالیا۔(بحوالہ مضامین حضرت ڈاکٹر میرمحمد اسماعیل صاحب حصہ اول صفحہ ۴۴۵) ۶۲