اُردو کی کتب (کتاب سوم)

by Other Authors

Page 61 of 111

اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 61

: اُردو کی کتاب سوم : کھانے کو اُس کی چاہت کے ہوتے ہوئے مسکینوں اور یتیموں اور اسیروں کو کھلاتے ہیں۔ہم تمہیں محض اللہ کی رضا کی خاطر کھلا رہے ہیں ہم ہر گز نہ تم سے کوئی بدلہ چاہتے ہیں اور نہ شکریہ۔(الدھر: ۶۷ :9 ) میں نے ابو بکر سے آیت کا مطلب تو اس لئے پوچھا تھا کہ وہ مجھے کچھ کھلا دیں مگر وہ میرے مقصد کو سمجھ نہ سکے اور مطلب بتا کر چل دیئے۔پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ گذرے۔میں نے ان سے بھی اسی مطلب کے لئے ایک آیت پوچھی مگر وہ بھی مطلب بتا کر یونہی چلے گئے۔اتنے میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم وہیں سے گذرے اور مجھے دیکھ کر مسکرائے اور میرے دل کی بات اور چہرہ کی حالت سمجھ گئے اور فرمانے لگے اے ابو ہریرہ میں نے کہا لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللهِ۔فرمایا میرے ساتھ چلو۔میں آپ کے پیچھے ہولیا۔آپ مجھے گھر میں لے گئے میں نے دیکھا کہ ایک پیالہ دودھ کا وہاں رکھا ہے۔آپ نے پوچھا یہ کہاں سے آیا۔گھر والوں نے کہا یہ آپ کے لئے ایک عورت تحفہ دے گئی ہے۔آپ نے فرمایا کہ ابو ہریرہ جاؤ سب اصحاب صفہ کو بلا لاؤ۔مجھے یہ بات بہت ناگوار گذری اور میں نے خیال کیا کہ اتنا سا تو دودھ ہے کس کس کے پیٹ میں جائے گا۔بہتر تو یہ تھا کہ یہ سب مجھے مل جاتا تو ۶۱