اُردو کی کتب (کتاب سوم)

by Other Authors

Page 49 of 111

اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 49

: اُردو کی کتاب سوم : قیمت دلا دے گا۔اور اس سے غرض ان کی یہ تھی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تو بہر حال انکار ہی کریں گے اور اس طرح باہر کے لوگوں میں آپ کی سبکی اور ہنسی ہوگی جب اراشہ وہاں سے لوٹا تو قریش نے اس کے پیچھے پیچھے ایک آدمی کر دیا کہ دیکھو ہے کیا تماشہ بنتا ہے۔چنانچہ اراشہ اپنی سادگی میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہنے لگا کہ میں ایک مسافر آدمی ہوں اور آپ کے شہر کے ایک رئیس ابوالحاکم نے میری رقم دبا رکھی ہے اور مجھے بتایا گیا ہے کہ آپ مجھے یہ رقم دلوا سکتے ہیں پس آپ مہربانی کر کے مجھے میری رقم دلوادیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فورا اُٹھے کھڑے ہوئے کہ چلو میں تمہارے ساتھ چلتا ہوں۔چنانچہ آپ اُسے لیکر ابو جہل کے مکان پر آئے اور دروازہ پر دستک دی۔ابو جہل باہر آیا تو آپ کو دیکھ کر ہکا بکا رہ گیا اور خاموشی کے ساتھ آپ کا منہ دیکھنے لگا۔آپ نے فرمایا: " شخص کہتا ہے کہ اس کے پیسے آپ کی طرف نکلتے ہیں۔یہ ایک مسافر ہے آپ اس کا حق کیوں نہیں دیتے ؟ اس وقت ابو جہل کا رنگ فق ہو رہا تھا۔کہنے لگا "محمد ٹھہر ومیں ابھی اس کی رقم لا تا ہوں۔چنانچہ وہ اندر گیا اور اراشہ کی رقم لاکر اسی وقت اس کے حوالے کر دی۔اراشہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا بہت شکر یہ ادا کیا اور واپس آکر قریش کی اسی مجلس میں پھر گیا اور وہاں جا کر ان کا بھی شکریہ ادا کیا کہ آپ وو ۴۹