اُردو کی کتب (کتاب سوم)

by Other Authors

Page 48 of 111

اُردو کی کتب (کتاب سوم) — Page 48

سبق نمبر : ۱۴ : اُردو کی کتاب سوم : آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا خداداد رعب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ابو جہل کے مرعوب ہونے کے متعلق ایک روایت آتی ہے جس سے پتہ لگتا ہے کہ خدائی سنت اسی طرح پر ہے کہ جو لوگ خدا کے مرسلین کے سامنے زیادہ بیباک ہوتے ہیں عموما انہیں پر خدا تعالیٰ اپنے رسولوں کا رعب زیادہ مسلّط کرتا ہے۔چنانچہ لکھا ہے کہ ایک دفعہ اراشہ نامی شخص مکہ میں کچھ اونٹ بیچنے آیا اور ابو جہل نے اس سے یہ اونٹ خرید لئے مگر اونٹوں پر قبضہ کر لینے کے بعد قیمت ادا کرنے میں حیل و حجت کرنے لگا اس پر اراشہ جو مکہ میں ایک اجنبی اور بے یار و مددگار تھا بہت پریشان ہوا اور چند دن تک ابو جہل کی منت سماجت کرنے کے بعد وہ آخر ایک دن جبکہ بعض رؤسائے قریش کعبتہ اللہ کے پاس مجلس جمائے بیٹھے تھے، تو ان کے پاس گیا اور کہنے لگا کہ اے معززین قریش آپ میں سے ایک شخص ابوالحکم نے میرے اونٹوں کی قیمت دبا رکھی ہے آپ مہربانی کر کے مجھے یہ قیمت دلوا دیں۔قریش کو شرارت جو سو جبھی تو کہنے لگے ایک شخص یہاں محمد بن عبداللہ نامی رہتا ہے تم اس کے پاس جاؤ وہ تمہیں ۴۸