حضرت اُمّ حبیبہ ؓ

by Other Authors

Page 17 of 30

حضرت اُمّ حبیبہ ؓ — Page 17

حضرت ام حبيبة رض 17 پھر عباس نے کہا کیا یہ نہیں ہوسکتا کہ تم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے آج یہ درخواست کرو کہ اپنی قوم سے عفو کا معاملہ کریں۔جب نماز ختم ہو چکی تو حضرت عباس ابو سفیان کو لے کر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے آپ ﷺ نے فرمایا: ابوسفیان کیا ابھی وقت نہیں آیا کہ تجھ پر یہ حقیقت روشن ہو جائے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ابوسفیان نے کہا: میرے ماں باپ آپ ﷺ پر قربان ہوں آپ نہایت ہی ﷺ حلیم ،شریف اور صلہ رحمی کرنے والے انسان ہیں میں اب یہ بات تو سمجھ چکا ہوں کہ اگر خدا کے سوا کوئی اور معبود ہوتا تو کچھ تو ہماری مددکرتا۔اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔اے ابوسفیان ابھی وقت نہیں آیا کہ تم سمجھ لو کہ میں اللہ کا رسول ہوں ابوسفیان نے کہا: میرے ماں باپ آپ ﷺ پر قربان ہوں اس بارے میں میرے دل میں کچھ شبہات ہیں۔یا رسول اللہ اگر مکہ کے لوگ تلوار نہ اٹھا ئیں تو کیا وہ امن میں ہوں گے۔