حضرت اُمّ حبیبہ ؓ — Page 16
حضرت ام حبيبة رض 16 گھبرا کر حضرت عباس سے پوچھا کہ:۔یہ لوگ صبح صبح کیا کر رہے ہیں۔حضرت عباس نے کہا تمہارے لئے ڈرنے کی کوئی وجہ نہیں یہ لوگ نماز پڑھنے لگے ہیں۔اس کے بعد ابوسفیان نے دیکھا کہ ہزاروں ہزار مسلمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے کھڑے ہو گئے اور جب آپ ﷺے رکوع کرتے ہیں تو سب کے سب رکوع کرتے ہیں اور جب آپ ہے سجدہ کرتے ہیں تو سب کے سب سجدہ کرتے ہیں حضرت عباس چونکہ پہرہ پر ہونے کی وجہ سے نماز میں شامل نہیں ہوئے تھے اس لئے ابو سفیان نے اُن سے پوچھا۔اب یہ کیا کر رہے ہیں میں دیکھتا ہوں کہ جو کچھ محمد مال کرتے ہیں وہی یہ لوگ کرنے لگ جاتے ہیں۔عباس نے کہا تم کن خیالات میں پڑے ہو؟ یہ تو نماز ادا ہو رہی ہے لیکن محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اگر ان کو حکم دیں کہ کھانا اور پینا چھوڑ د دو تو یہ لوگ کھانا اور پینا بھی چھوڑ دیں۔ابوسفیان نے کہا۔میں نے کسری کا دربار بھی دیکھا ہے اور قیصر کا بھی دیکھا ہے لیکن میں نے کسی جماعت کو اُس کا اتنا فدائی نہیں دیکھا جتنا محمد رسول اللہ ہے کی جماعت اُس کی فدائی ہے۔