حضرت اُمّ حبیبہ ؓ

by Other Authors

Page 11 of 30

حضرت اُمّ حبیبہ ؓ — Page 11

حضرت ام حبيبة رض 11 نے اسلام کو سینہ سے لگا لیا ہے۔(13) یہ نکاح محرم سات ہجری بمطابق مئی 628ء کو ہوا اس وقت حضرت ام حبیبہ کی عمر میں برس سے کچھ زائد تھی۔(14) نکاح کے کچھ عرصہ بعد سب مہاجرین نے مدینہ جانے کی تیاری شروع کر دی نجاشی نے حضرت اُمّ حبیبہ کو بھی تیار کروایا۔تحائف دیئے اور شرجیل بن حسنہ کی نگرانی میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھیجوایا۔(15) اہر ہہ نے آپ کو بتایا کہ بادشاہ سلامت نے اپنی عورتوں کو حکم دے دیا ہے کہ جو کچھ اُن کے پاس عطر ہے وہ سب آپ کو بھیج دیں۔پھر جو عطر کے تحائف جمع ہوئے وہ سب بھی آپ کو دے دیئے۔ابرہہ آپ سے بہت محبت کرتی تھی روانگی کے وقت بڑے چاؤ سے آپ کو تیار کیا اور بار بار یہی کہتی کہ میرا سلام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پہنچا دینا۔(16) مکہ سے کسمپرسی کی حالت میں ہجرت کرنے والی مدینہ کے ساحل پر شاہِ عرب کی ملکہ بن کر اتری۔اس خوش نصیب دلہن کا استقبال بڑے خوشگوار دنوں میں ہوا۔خیبر کی مہم میں فتح نصیب ہوئی تھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اسلام کی اس فتح