حضرت اُمّ حبیبہ ؓ — Page 10
حضرت ام حبيبة رض 10 اس کے بندے اور رسول ہیں۔اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو ہدایت اور سچا دین دے کر بھیجا ہے تا کہ اس دین کو تمام دینوں پر غالب فرما دے اگر چہ مشرکوں کو بُرا معلوم ہواما بعد، ہمیں رسول اللہ کی خواہش پر لبیک کہتا ہوں اور میں نے آپ کے نکاح میں اُمّ حبیبہ کو دے دیا۔اللہ تعالیٰ رسول ملے کو اس نکاح میں برکت عطا فرمائے۔پھر حضرت خالد بن سعید نے دلہن کا مہر وصول کیا۔حضرت اُمّ حبیبہ فرماتی ہیں:۔جب مجھے یہ رقم مل گئی تو میں نے ابرہہ کو جس نے مجھے بشارت دی تھی بلوایا اور میں نے اس سے کہا جب تو نے مجھے بشارت دی تھی تو اُس وقت جو میرے پاس تھا وہ سب کا سب میں نے تجھے دے دیا تھا اس وقت میرے پاس نقد رقم نہ تھی، یہ پچاس دینار لے لو اور اپنی ضرورت پوری کرو۔لیکن اس نے لینے سے انکار کر دیا پھر میں نے اپناڈ بہ نکالا جس میں نجاشی کی دی ہوئی تمام رقم تھی اور وہ ساری رقم اُسے دے دی۔مگر وہ بھی اس نے یہ کہہ کر لوٹا دی کہ بادشاہ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں آپ کی اس رقم میں ذراسی بھی کمی نہ آنے دوں۔۔۔بس آپ میرا اتنا کام کر دینا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو میرا سلام پہنچا دینا اور آپ مے کو بتا دینا کہ ابرہہ