حضرت اُمّ طاہر

by Other Authors

Page 37 of 47

حضرت اُمّ طاہر — Page 37

سیرت حضرت سیدہ مریم النساء (أم طاہر صاحبہ ) حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مدارج کو بلند فرماتا ہے تو لازماً خدا تعالیٰ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بھی بتاتا ہے کہ یہ تحفہ فلاں مومن کی طرف سے آیا ہے۔اس پر ان کے دل میں ہمارے متعلق دعا کی تحریک پیدا ہوتی ہے اور اللہ تعالیٰ اُن کی دعا کی وجہ سے ہمیں اپنی برکات سے حصہ دیتا ہے۔میں اپنے متعلق بتاتا ہوں کہ جب بھی میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی قبر پر دعا کرنے کے لئے آتا ہوں میں نے یہ طریق رکھا ہوا ہے کہ پہلے میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے دعا کیا کرتا ہوں اور پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لئے دعا کرتا ہوں اور دعا یہ کرتا ہوں کہ یا اللہ میرے پاس کوئی ایسی چیز نہیں جو میں اپنے ان بزرگوں کی خدمت میں تحفے کے طور پر پیش کر سکوں۔میرے پاس جو چیزیں ہیں وہ انہیں کوئی فائدہ نہیں دے سکتیں۔البتہ تیرے پاس سب کچھ ہے اس لئے میں تجھ سے دعا و التجا کرتا ہوں کہ تو مجھ پر احسان فرما کہ میری طرف سے انہیں بخت میں کوئی ایسا تحفہ عطافرما جو اس سے پہلے انہیں جنت میں نہ ملا ہو۔میں سمجھتا ہوں جب اس رنگ میں دعا کی جائے اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے انہیں جنت میں کوئی ایسا تحفہ ملے جو اس سے پہلے انہیں نہ ملا ہو تو وہ ضرور پوچھتے ہیں کہ یا اللہ یہ تحفہ کس کی طرف سے آیا ہے اور جب خدا انہیں بتا تا ہے تو وہ اس کے لئے دعا 37