حضرت اُمّ طاہر — Page 38
سیرت حضرت سیدہ مریم النساء (أم طاہر صاحبہ ) کرتے ہیں اور اس طرح دعا کرنے والے کے مدارج بھی بلند ہوتے ہیں۔22 چنانچہ حضورخلیفہ مسیح الثانی رضی اللہ عنہ نے چالیس دن متواتر پہلے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مزار مبارک پر اور پھر حضرت سیدہ اُمم طاہر صاحبہ کے مزار پر جا کر دعائیں کیں۔اس چالیس روزہ دعاؤس کی تحریک کے علاوہ حضور نے آپ کو ثواب پہنچانے کے لئے ایک بڑی رقم وقف کر دی۔چنانچہ تفسیر کبیر جلد ششم کو اگست 1945ء میں شائع کرتے ہوئے حضور نے فرمایا: وو پارہ عم کی تفسیر طباعت کے لئے میں نے دس ہزار روپیہ دیا ہے۔اور یہ پارہ اس رقم سے شائع کیا جائے گا۔یہ رقم اور اس کا منافع بطور صدقہ جاریہ میری مرحومہ بیوی مریم بیگم، أم طاہر غَفَرَ اللَّهُ لَهَا وَ اَحْسَنَ مَثواها کی روح کو ثواب پہنچانے کے لئے وقف رہے گا اور اس کی آمد سے قرآن کریم ، احادیث اور سلسلہ احمدیہ کی ایسی کتب جو تائید اسلام کے لئے لکھی جائیں شائع کی جاتی رہیں گی اور اُس کا انتظام تحریک جدید کے ماتحت رہے گا۔اللہ تعالی اس صدقہ جاریہ کو مرحومہ کے درجات کی بلندی اور قرب الہی کا موجب بنائے۔23 حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب حضرت خلیفة المسیح الرابع اپنے مضمون ” میری امی میں بڑے ہی درد بھرے انداز میں فرماتے ہیں: 38