حضرت اُمّ طاہر — Page 36
سیرت حضرت سیدہ مریم النساء ( ام طاہر صاحبہ ) موعود علیہ السلام کے مزار پر دعاؤں کا سلسلہ شروع کر دیا جائے اور اللہ تعالی سے عرض کیا جائے کہ اے اللہ تو نے اس شخص سے اسلام کی ترقی اور اس کی فتوحات کے متعلق کچھ وعدے کئے تھے۔یہ شخص اب فوت ہو چکا ہے اور تیرے یہ وعدے بہر حال ہمارے ذریعے سے ہی پورے ہو ں گے۔مگر ہم دیکھتے ہیں کہ ہمارے اندر ہزاروں قسم کی کمزوریاں پائی جاتی ہیں۔ہم میں ان کمزوریوں کو دور کرنے کی طاقت نہیں لیکن تو اگر چاہے تو ان کمزوریوں کو بڑی آسانی سے دور کر سکتا ہے۔پس تو اپنے فضل سے ان کمزوریوں کو دور فرما اور اپنے اس مامور اور پیارے محبوب سے جو تو نے وعدے کئے ہوئے ہیں ان کو پورا کرنے کے سامان پیدا فرمادے ہم کمزوروں کو طاقت بخش۔ہم ناتوانوں کو قوت عطا فرما اور ہمارے اندر اپنے فضل سے تغیر پیدا فرما تا کہ ہم دین کا جھنڈا دنیا میں گاڑ سکیں اور کفر کو نا بود کر سکیں۔حضور نے اس چلہ کے آغاز میں دعائیں کرنے کا صحیح طریق کار بیان فرمایا کہ ہر دعا سے پہلے سورۃ فاتحہ پڑھنی چاہیے اس کے بعد درودشریف اور پھر جو دعا بھی مانگنی ہو وہ خدا کے حضور عرض کرنی چاہیے۔درود کے بارے میں حضور نے فرمایا: ”جب ہم درود پڑھتے ہیں اور خدا تعالیٰ اس کے بدلہ میں 36