حضرت اُمّ طاہر

by Other Authors

Page 27 of 47

حضرت اُمّ طاہر — Page 27

سیرت حضرت سیدہ مریم النساء ( ام طاہر صاحبہ ) کچھ میں کہتا ہوں اللہ تعالیٰ اُسے ضرور قبول کرے۔بیشک وہ اللہ تعالیٰ سے دُعائیں کرے مگر اسے سمجھ لینا چاہیے کہ جس طرح دو دوستوں کا آپس میں سلوک ہوتا ہے اس طرح اللہ تعالیٰ کا اپنے بندے کے ساتھ معاملہ ہوتا ہے بھی اللہ تعالیٰ بندے سے کہتا ہے لو میں نے تمہاری دُعا کو سُن لیا اور اپنی تقدیر کو بدل دیا اور کبھی وہ اپنے بندے سے کہتا ہے کہ تم ا۔جو کچھ کرتے ہوا سے میری خاطر چھوڑ دو میں اس وقت اپنی مرضی چلانا چاہتا ہوں۔۔۔۔مومن کا کام یہ ہوتا ہے کہ وہ آخر دم تک دعائیں کرتا چلا جائے لیکن جب خدا کی مشیت ظاہر ہو جائے ، چاہے خوشی کے رنگ میں چاہیے تھی کے رنگ میں ، تو وہ خدا تعالیٰ پر کسی قسم کے شکوے کا اظہار نہ کرے۔آقا آقا ہی ہے اور وہ جس قدر دعا میں مانتا ہے اُس کا احسان ہوتا ہے۔پس مومن کو چاہیے وہ ایک طرف تو دعائیں کرتا چلا جائے اور خدا تعالیٰ کی رحمت سے مایوس نہ ہو اور دوسری طرف جب خدا کا فیصلہ صادر ہو جائے چاہے اس کی مرضی کے خلاف ہی کیوں نہ ہو تو اس کو برداشت کرے اور اللہ تعالیٰ کی رضا پر راضی رہے۔16 حضور کے ان ارشادات سے حضور کے بلند مقام کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔آپ جماعت کو اس عظیم صدمہ سے پہلے ہی تیار کر رہے تھے کہ وہ اس موقع پر خدا تعالی کے متعلق کسی قسم کے شکوہ کا اظہار نہ کریں اور یہ خیال نہ کریں کہ ان کی 27