حضرت اُمّ طاہر

by Other Authors

Page 26 of 47

حضرت اُمّ طاہر — Page 26

سیرت حضرت سیدہ مریم النساء ( أم طاہر صاحبہ ) اندر اندر یعنی 23 نومبر 1943ء کی شام کو بستر میں لیٹ گئیں اور ایسی لیٹیں کہ پھر نہ اٹھیں۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے آپ کے علاج میں کوئی کسر نہیں چھوڑی قادیان میں حضور کے بڑے ماموں حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب کے علاوہ حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ خان صاحب علاج کرتے رہے۔جب وہاں افاقہ کی صورت نہ ہوئی تو حضور آپ کو لاہور لے گئے وہاں ڈاکٹر ز نے آپ کے دو آیریشنز کئے مگر حالت دن بدن بگڑتی گئی۔ان دو اڑھائی مہینوں میں حضرت خلیفتہ المسیح الثانی با وجود اپنی کمزوری صحت اور سفر کی تکالیف کے دن رات علاج معالجہ اور تیمار داری میں مصروف رہے۔حضرت اُمّم طاہر کی نازک اور تشویش ناک حالت کے دوران حضور نے 3 مارچ کو جو خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا اس میں جماعت کو راضی برضاء الہی رہنے کی نصیحت فرمائی جو ہمیں ہمیشہ یاد رکھنی چاہیئے۔حضور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ نے یہ قانون بنایا ہوا ہے کہ وہ اپنے بندوں کے ساتھ ، جہاں تک دعاؤں کا تعلق ہے، دوستانہ رنگ کا معاملہ رکھتا ہے۔آقا کے سامنے غلام کی جرات نہیں ہوتی کہ وہ کوئی بات کرے مگر خدا باوجود آقا ہونے کے اپنے بندوں کو اجازت دیتا ہے کہ وہ اس سے دعا ئیں کریں التجائیں کریں۔۔۔۔لیکن خدا اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ بندہ آقا بننے کی کوشش کرے یعنی وہ یہ خیال کرے کہ جو 26