حضرت اُمّ طاہر

by Other Authors

Page 18 of 47

حضرت اُمّ طاہر — Page 18

سیرت حضرت سیدہ مریم النساء ( ام طاہر صاحبہ ) تحریک کیا کرتا تھا کہ دوستوں کو بھی جماعتی کاموں میں آگے آنا چاہیے حضرت خلیفہ اسیح یا جماعت کی طرف سے جو تحریک بھی ہوتی تھی سیدو موصوفہ نہایت جوش اور اخلاص کے ساتھ اس کا خیر مقدم کرتی تھیں اور پھر اپنے ذاتی اثر اور دن رات کی جدو جہد کے ساتھ اس کے متعلق مستورات میں ایک غیر معمولی حرکت پیدا کر دیتی تھیں"۔12 جماعتی کاموں میں سے ایک خاص کام جلسہ سالانہ اور مجلس مشاورت کے موقعوں پر انتظامات ہوا کرتے تھے اور جوبلی کے تاریخی جلسہ میں تو یہ کام بہت ہی بڑھا ہوا تھا۔زنانہ جلسہ گاہ کا انتظام، پروگرام جلسہ گاہ وغیرہ انہوں نے خود اپنی ذاتی نگرانی میں تیار کروایا۔پھر لجنہ اماءاللہ کی طرف سے جو ایڈریس پڑھا گیا وہ بھی آپ نے خود پڑھا۔اس ساری ذمہ داری کے ساتھ ساتھ آپ کا اپنا گھر بھی مہمانوں سے بھرا ہوتا تھا ان کے آرام کا خیال بھی ذاتی طور پر رکھتی تھیں غرض ان ایام میں ان تھک محنت اور قربانی کرتیں جس کا تصور بھی مشکل ہے۔حضرت مولوی عبد الرحیم صاحب درد سابق امام مسجد لندن آپ کا ایک عظیم کارنامہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔دھیں اپنے مشاہدہ اور یقین کی بناء پر کہ سکتا ہوں کہ احمدی خواتین کا جھنڈا ہرگز نہ بنتا اگر ان کی ذاتی دلچسپی اور توجہ اس طرف نہ ہوتی۔اس جھنڈے کا ڈیزائن انہوں نے حضرت صاحب سے منظور 18