حضرت اُمّ طاہر

by Other Authors

Page 17 of 47

حضرت اُمّ طاہر — Page 17

سیرت حضرت سیدہ مریم النساء ( ام طاہر صاحبہ ) بھینسیں رکھنے کا بہت شوق تھا اور صبح کے وقت بڑی کثرت سے لوگ چھاچھ لینے آیا کرتے تھے۔جو لوگ زیادہ غریب اور معذور ہوا کرتے تھے اُن کی چھاچھ (لسی ) میں مکھن بھی ڈال دیا کرتی تھیں وفات کے بعد ایک مرتبہ ایک نابینا حافظ صاحب نے بتایا کہ میرے برتن میں ہمیشہ چھاچھ کے ساتھ مکھن بھی بھجوایا کرتی تھیں۔11 آپ کی شخصیت جو مختلف خوبیوں کا مجموعہ تھی اس میں ایک اور نمایاں وصف دینی اور جماعتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا تھا۔اس بارے میں حضرت صاحبزدہ مرزا بشیر احمد صاحب بڑے ہی خوبصورت انداز میں تبصرہ فرماتے ہیں۔”مرحومہ کا نمایاں وصف دینی اور جماعتی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا تھا۔یہ ان کا وصف اس قدر ممتاز تھا کہ عورتوں میں تو خیر ان کی جو پوزیشن تھی وہ تو تھی ہی۔ان کا نمونہ اکثر مجاہد مردوں کیلئے قابل رشک تھا۔صحت کی خرابی کے باوجود یوں نظر آتا تھا کہ گویا جماعتی کاموں میں حصہ لینے کے لئے ہر وقت چوکس سپاہی کی طرح ایستادہ اور چشم بر اور رہتی ہیں۔میں اپنے خاندان کی مستورات سے اکثر ذکر کیا کرتا تھا کہ اس میدان میں اُمّم طاہر دوسروں سے اس قدر آگے اور ممتاز ہیں کہ گویا وہی سارے کاموں پر چھائی ہوئی ہیں اور میں بسا اوقات 17