حضرت اُمّ طاہر — Page 5
سیرت حضرت سیدہ مریم النساء ( ام طاہر صاحبہ ) ایمان کی پختگی سے گزرے صاحبزادہ مرزا مبارک احمد سے نکاح حضرت صاحبزادہ مرزا مبارک احمد حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے صاحبزادوں میں سب سے چھوٹے صاحبزادے تھے۔جو 14 جون 1899 کو پیدا ہوئے اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت اماں جان دونوں کو ہی بہت ہی پیارے تھے۔1907ء میں وہ بہت سخت بیمار ہو گئے ان کو ٹائیفائیڈ کا شدید حملہ ہوا اور زندگی کی کوئی اُمید نہ رہی۔اس وقت قادیان میں دو ڈاکٹرز ان کا علاج کر رہے تھے۔ایک ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب، دوسرے ڈاکٹر سید عبد الستار شاہ صاحب۔حضرت خلیفة اصبح الا ول بھی ان دونوں کے ساتھ علاج میں شامل تھے۔مگر بیماری بڑھتی ہی جارہی تھی۔انہی دنوں کسی شخص نے خواب دیکھا کہ مرزا مبارک احمد کی شادی ہورہی ہے۔تعبیر الرویاء کے لحاظ سے تو اس کا مطلب موت ہے مگر بعض تعبیر کرنے والوں کا یہ بھی خیال ہے کہ اگر ایسے خواب کو ظاہری صورت میں پورا کر دیا جائے تو بعض دفعہ یہ تعبیر مل جاتی ہے پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا آؤ ” مبارک احمد کی شادی کر دیں۔جس وقت حضور علیہ السلام یہ باتیں کر رہے تھے تو اتفاقاً حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب کی بیگم صحن میں نظر آئیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اُن کو بلایا اور فرمایا۔ہمارا انشاء ہے کہ مبارک احمد کی شادی کر دیں۔آپ کی لڑکی مریم ہے۔5