حضرت اُمّ طاہر

by Other Authors

Page 4 of 47

حضرت اُمّ طاہر — Page 4

سیرت حضرت سیدہ مریم النساء ( ام طاہر صاحبہ ) کہ خدا تعالیٰ نے مجھے لڑکا دینے کا وعدہ فرمایا تھا۔لیکن لڑکی ہوئی ہے۔شاید مجھے اللہ تعالیٰ کا الہام مجھنے میں غلطی لگی ہے اور شاید الہام آئندہ کسی وقت پورا ہونا ہو۔میں نے عرض کیا کہ ہو سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس لڑکی کولڑکوں سے بڑھ کر دے اور یہ اپنی شان اور کام میں بیٹوں سے بھی بڑھ جائے۔جب حضرت مریم النساء بیگم صاحبہ کا نکاح سید نا حضرت خلیفہ اسی الثانی سے ہوا تو میں نے مبارک باددی اور عرض کی کہ دیکھ لیجئے یہ لڑ کی لڑکوں سے بڑھ گئی ہے اور اس کی شان بہت بلند ہو گئی ہے۔حضرت شاہ صاحب نے خوشی کا اظہار کیا اور فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کی اطلاع کا مطلب تم خوب سمجھے ہو۔2 سی روایت مولانا برکات احمد راجیکی صاحب نے بیان کی ) خدا تعالیٰ کی تقدیر بھی بعض وقت عجیب رنگ میں ظاہر ہوتی ہے۔بظاہر اللہ تعالیٰ اپنے نیک اور پیارے بندوں کا امتحان لیتا ہے اور جب وہ اس امتحان میں پورے اترتے ہیں تو وہ اتنا بڑا انعام عطا فرماتا ہے بلکہ نسل در نسل عطا فرماتا چلا جاتا ہے کہ انسان اُس کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔اور وہ امتحان جو اُس وقت بظاہر بہت مشکل نظر آتا ہے وہ ان انعامات کے مقابلہ میں کوئی حیثیت ہی نہیں رکھتا۔اسی طرح کا ایک امتحان حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب اور آپ کی زوجہ محترمہ کی زندگی میں بھی آیا اور یہ دونوں بزرگ ہستیاں اپنے اخلاص ، نیکی اور ایمان کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے اس سے نہایت صبر ،حوصلہ اور 4